نئى دہلى، 2 جنورى (يو اين آئى) سياست ميں پہلى بار قدم رکھنے والى عام آدمى پارٹى کى حکومت نے آج دہلى اسمبلى ميں اعتماد کا ووٹ حاصل کرليا۔ اس کے حق ميں 37 اور مخالفت ميں 32 ووٹ پڑے۔
وزيراعلى اروند کيجرى وال نے دہلى اسمبلى ميں اپنى حکومت کے اعتماد کے ووٹ کى تجويز کے حق ميں اراکين سے اپيل کى جس کے بعد آپ، کانگريس
اور جنتا دل يونائٹيڈ کے کُل 37 اراکين نے تجويز کى حمايت کى۔ بھارتيہ جنتا پارٹى اور اکالى دل کے 32 اراکين نے اس کى مخالفت کى۔
اسمبلى کے عارضى اسپيکر متين احمد نے کيجرى وال حکومت کے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا اعلان کيا جس کے بعد ايوان ميں موجود اراکين نے مسٹر کيجرى وال کو مبارک باد دىں اور ان کى کاميابى کى دعائيں کيں۔